ٹیکساس: پاکستانی نژاد امریکی سلمان بھوجانی نے ایک بار پھر ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ مسلسل دوسری بار اس عہدے پر منتخب ہوئے ہیں۔
سلمان بھوجانی ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے پہلے مسلمان رکن ہیں، اور ان کی کامیابی مسلم امریکی کمیونٹی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔
اپنی کامیابی کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں سلمان بھوجانی نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ ٹیکساس کا پہلا مسلمان نمائندہ منتخب ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مسلم امریکی کمیونٹی ایک اہم موڑ پر ہے، اور ان کی سیاسی شمولیت اور اقتدار کے ایوانوں میں آواز کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔
بھوجانی نے مسلم امریکیوں کی سیاست میں بڑھتی ہوئی شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی نتائج نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ اس لیے، مسلمانوں کی سیاسی موجودگی اس وقت بے حد اہمیت رکھتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.