الیکشن کمیشن کا حافظ نعیم الرحمان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس

74

کراچی: الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کے امیر، حافظ نعیم الرحمان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ انہیں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے دوران پابندی کے باوجود الخدمت کے "بنو قابل” پروگرام میں بطور مہمان شرکت کرنے پر طلب کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق حافظ نعیم الرحمان کو 6 نومبر کو ذاتی طور پر یا وکیل کے ذریعے پیش ہو کر وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی پروگرام میں شرکت پر گلبرگ ٹاؤن کے چیئرمین نصرت اللہ اور یو سی چیئرمین فاروق نعمت اللہ کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی میں 10 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کی پولنگ 14 نومبر کو ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.