قلعہ سیف اللہ میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، ملک بھر میں تعداد 46 تک پہنچ گئی

143

 

قلعہ سیف اللہ: بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے، جس کے بعد صوبے میں پولیو کے کیسز کی تعداد 23 اور ملک بھر میں یہ تعداد 46 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق، تین سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اور یہ قلعہ سیف اللہ سے اس سال رپورٹ ہونے والا دوسرا کیس ہے۔ اس سے قبل بھی اسی علاقے سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا تھا۔

رپورٹس کے مطابق، بلوچستان میں پولیو کے کیسز کی تعداد 23 ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ سندھ سے 12، خیبرپختونخوا سے 9، اور پنجاب و اسلام آباد سے ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔ اس طرح ملک بھر میں پولیو کے کل 46 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

صحت کے حکام نے پولیو کے خاتمے کے لیے عوامی آگاہی مہم اور ویکسی نیشن کو مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے حکومتی اور عوامی سطح پر تعاون کی ضرورت ہے تاکہ پولیو سے نجات حاصل کی جا سکے۔

تبصرے بند ہیں.