نیپرا کا آئیسکو پر 5 کروڑ روپے جرمانہ، انٹرکنکشن اسٹڈی میں تاخیر پر کارروائی

76

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) پر 5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔ نیپرا کے مطابق، یہ جرمانہ نجی کمپنیوں کی انٹرکنکشن اسٹڈی کی منظوری میں تاخیر پر لگایا گیا ہے۔

حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ انٹرکنکشن اسٹڈیز میں تاخیر کے باعث کئی کمپنیوں کے سابقہ ٹیرف لیپس ہو گئے، جس سے ان کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ نیپرا نے آئیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، مگر آئیسکو حکام نیپرا کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔

نیپرا نے آئیسکو کو ہدایت کی ہے کہ جرمانہ 15 روز کے اندر نامزد بینک میں جمع کرایا جائے۔

تبصرے بند ہیں.