پاکستان کی نئی حج پالیسی منظور: سرکاری حج اخراجات کا تخمینہ 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار روپے

201

 

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے آئندہ برس کے لیے حج پالیسی کی منظوری دے دی ۔ پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔حکام کے مطابق آئندہ سال سرکاری حج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار روپے کے درمیان ہوگا۔

حج پالیسی کے مطابق، حج کوٹہ 50 فیصد کی شرح سے گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکیمز کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔ گورنمنٹ سکیم کے تحت 5 ہزار عازمین حج پر جائیں گے، جبکہ پرائیویٹ سکیم کے لیے 25 ہزار عازمین مختص کیے جائیں گے۔

وزارت مذہبی امور نے کابینہ کی منظوری کے بعد درخواستوں کی وصولی کا شیڈول جلد جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت نے اس مقصد کے لیے مختلف بینکوں کا انتخاب بھی کر لیا ہے، جو عازمین سے درخواستیں وصول کریں گے۔

اس پالیسی کے تحت حج کے اخراجات، پیکج کی تفصیلات اور دیگر معلومات عوامی سطح پر جلد فراہم کر دی جائیں گی تاکہ عازمین کو اپنے سفر کی تیاری میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو اور وہ اپنا سفر حج بآسانی مکمل کر سکیں۔

تبصرے بند ہیں.