گرین لاک ڈاؤن کے تحت آج سے لاہور کے پرائمری سکولوں میں چھٹی: عظمیٰ بخاری

119

 

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا ہے کہ لاہور میں گرین لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے، جس کے تحت آج سے پرائمری سکولوں کو چھٹیاں دی گئی ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ سموگ کی صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے اور اس کے خاتمے کے لیے پنجاب حکومت ہنگامی اقدامات کر رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گرین لاک ڈاؤن کے تحت لاہور کے پرائمری سکولوں کو ایک ہفتے کے لیے بند رکھا جائے گا، اور بزرگ شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فضائی آلودگی انڈیکس کے مطابق آج نئی دہلی پہلے اور لاہور دوسرے نمبر پر ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 280 پرٹیکیولیٹ میٹرز کی سطح پر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 30 جون 2025ء تک پنجاب واحد صوبہ ہوگا جو سر پلس بجٹ فراہم کرے گا، اور انہوں نے خیبر پختون خوا کے حوالے سے سوال کیا کہ وہاں کیا کوئی نیا ہسپتال یا سکول بنایا گیا ہے؟

تبصرے بند ہیں.