اے ڈی بی نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر پاکستان کے پالیسی سازوں کو خبردار کردیا

83

اسلام آباد:  ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے اپنی نئی رپورٹ میں موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبہ توانائی پر منفی اثرات کے بارے میں پاکستان کے پالیسی سازوں کو متنبہ کیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق، موسمی حالات میں شدت آنے کی وجہ سے توانائی کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

 

رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ آئندہ 10 سال میں پاکستان میں بجلی کی سالانہ طلب میں 10 فیصد تک کا اضافہ ہو سکتا ہے، اور سال 2050 تک یہ طلب 20 فیصد سے زیادہ بڑھنے کی توقع ہے۔ یہ صورت حال توانائی کے نظام پر دباؤ ڈالے گی اور حکومتی پالیسیوں کو مزید چیلنج کرے گی۔

 

اس کے ساتھ ہی، 2050 تک پاکستان میں گیس کی طلب میں بھی اضافے کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں سالانہ 5 فیصد کا اضافہ ممکن ہے۔

 

اے ڈی بی نے پاکستان کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ توانائی کی مؤثر منصوبہ بندی اور پالیسیوں میں تبدیلیاں کریں تاکہ مستقبل میں آنے والے چیلنجز کا سامنا کیا جا سکے۔

تبصرے بند ہیں.