لاہور:وزیراعظم شہباز شریف نے بیان دیا ہے کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کی توسیع حکومت کی پہلی ترجیح ہے، اور کاروباری برادری کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ون ونڈو آپریشن کے تحت بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
وزیراعظم نے لاہور میں برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیات کے ایک وفد سے ملاقات کی، جس کی قیادت زبیر عیسیٰ کر رہے تھے۔ اس ملاقات میں وزیراعظم نے برطانوی کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
ملاقات کے دوران، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کاروباری تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے نئے مواقع پر بات چیت کی گئی۔ وفد نے ملکی معیشت کی مضبوطی اور پائیدار ترقی کی طرف پیش رفت پر وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی اور اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی کوششوں کے باعث حالیہ دنوں میں ملکی معیشت میں بہتری دیکھنے کو ملی ہے، جس نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھایا ہے۔
تبصرے بند ہیں.