سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف ڈرون کی مدد سے کارروائی، 9 ڈاکو ہلاک

110

شکارپور: سندھ کے ضلع شکارپور میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف پہلی بار ڈرون کا استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں 9 ڈاکو ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق، یہ ڈرون حملے پانچ روز تک جاری رہنے والے ایک کامیاب آپریشن کا حصہ تھے، جس میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئیں۔ پولیس اور رینجرز کی مشترکہ ٹیمیں کچے کے علاقوں میں سرگرم ہیں، مگر دریا میں پانی آنے کی وجہ سے بکتر بند گاڑیوں کی رسائی ممکن نہیں رہی، جس کے باعث ڈرون کو استعمال کیا گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ اس دفعہ ڈاکوؤں میں خوف محسوس کیا جا رہا ہے، کیونکہ وہ اب ڈرون کے حملوں سے زیادہ ڈرتے ہیں۔ آپریشن کے دوران متعدد ڈاکو ہلاک ہوئے ہیں، اور حال ہی میں مشہور ڈاکو بیلوتیغانی بھی ڈرون کی شیلنگ سے شدید زخمی ہوا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر یہ کارروائیاں اسی رفتار سے جاری رہیں تو کچے سے ڈاکوؤں کا مکمل صفایا ممکن ہے، اور انہیں علاقے کو صاف کرنے کے بعد ہی باہر آنے کی اجازت دی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.