قومی اسمبلی کے کل کے اجلاس کا وقت تبدیل، اہم بل کی منظوری متوقع

59

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اجلاس اب شام 5 بجے کے بجائے 4 بجے منعقد ہوگا۔ اسپیکر ایاز صادق نے قواعد و ضوابط کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے وقت میں تبدیلی کی۔

 

ذرائع کے مطابق، حکومت کل کے اجلاس میں اہم قانون سازی کی تیاری کر رہی ہے اور حکومتی اراکین کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ امکان ہے کہ اجلاس میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کی منظوری بھی دی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.