واشنگٹن:گوگل نے اپنے مقبول سرچ انجن کے ساتھ ساتھ گوگل میپس میں بھی جیمنائی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل پر مبنی نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، ان اپڈیٹس سے صارفین اے آئی کی مدد سے نئے مقامات ڈھونڈ سکیں گے اور مختلف جگہوں کے بارے میں سوالات کے جوابات بھی حاصل کرسکیں گے۔
گوگل میپس میں نیویگیشن فیچرز کو بھی مزید بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ ڈرائیورز کو اپنی منزل تک پہنچنے میں آسانی ہو۔ اس کے لیے ایڈ اسٹاپس فیچر شامل کیا گیا ہے، جو اہم مقامات، تفریحی اور کھانے پینے کی جگہوں کو بہترین راستوں کے ساتھ تجویز کرے گا۔
نیا ویدر الرٹ سسٹم بھی شامل کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے ڈرائیورز خراب موسم کے باعث آنے والی مشکلات کی رپورٹ کر سکیں گے تاکہ دوسرے صارفین کو فائدہ پہنچ سکے۔
اگر کسی دوست کے ساتھ گھومنے کا منصوبہ بنانا ہو، تو میپس سرچ بار میں سوالات پوچھ کر بہترین مقامات کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ جیمنائی اے آئی ان مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا اور تجاویز دے گا۔
گوگل کے مطابق یہ فیچرز پہلے امریکہ میں صارفین کو دستیاب ہوں گے اور بتدریج دیگر ممالک میں بھی متعارف کرائے جائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.