سروے: پینسلونیا امریکی صدارتی انتخابات میں فیصلہ کن حیثیت اختیار کر سکتی ہے

103

واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ریاست پینسلونیا کو اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔ تازہ ترین سروے کے مطابق، پینسلونیا میں دونوں امیدوار 49 فیصد ووٹوں پر برابر ہیں۔ انتخابات میں صرف چار روز باقی ہیں، اور اس دوران نائب صدر کملا ہیرس اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینسلونیا میں بھرپور انتخابی مہم چلائی ہے۔

 

ریاست کے 19 الیکٹورل ووٹ اس کے فیصلہ کن کردار کی وجہ ہیں، اور حالیہ دنوں میں دونوں امیدوار یہاں ریلیاں منعقد کر چکے ہیں۔ ٹرمپ نے ایلنٹاؤن اور ہیرس نے ہیرسبرگ کا دورہ کیا۔ یاد رہے کہ 2020 میں جوبائیڈن نے معمولی فرق سے پینسلونیا میں کامیابی حاصل کی تھی، جو کہ "بلیو وال” ریاستوں میں شمار ہوتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.