میلبورن: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بیٹ اب میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) کے لانگ روم میں رکھا جائے گا۔
ایم سی جی کے حکام نے بابر اعظم سے درخواست کی کہ وہ اپنے بیٹ کو لانگ روم کے لیے عطیہ کریں، جس پر بابر نے 2022 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں استعمال ہونے والا اپنا بیٹ دینے کا فیصلہ کیا۔
اس لانگ روم میں کرکٹ کی تاریخ کے مشہور کھلاڑیوں کے بیٹس بھی موجود ہیں، جیسے کہ ڈان بریڈ مین، ڈیوڈ بون، جیک ہوبز، اور برائن لارا، اور اب بابر اعظم کا بیٹ بھی ان کے ساتھ شامل ہوگا۔
اس حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا، "یہ میرے لیے ایک بڑا اعزاز ہے کہ میرا بیٹ یہاں کے لانگ روم میں رکھا جا رہا ہے۔ دنیا کے بہترین بلے بازوں کے بیٹس کے ساتھ میرا بیٹ ہونا واقعی فخر کی بات ہے۔” انہوں نے مزید کہا، "ایم سی جی میرے لیے خاص جگہ ہے اور اس سے میری بہت سی یادیں وابستہ ہیں، یہ دنیا کے بہترین گراؤنڈز میں سے ایک ہے۔”
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بابر اعظم نے میلبورن میں 2022 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔
تبصرے بند ہیں.