اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں مقررہ ٹیکس اہداف پورے کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں 188 ارب 80 کروڑ روپے کا ٹیکس خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، ایف بی آر کا ہدف تھا کہ پہلے چار ماہ میں 3631 ارب 40 کروڑ روپے محصولات اکٹھے کیے جائیں، مگر اس عرصے میں مجموعی طور پر صرف 3442 ارب 60 کروڑ روپے جمع کیے جا سکے۔
مزید یہ کہ، ایف بی آر نے ان چار ماہ کے دوران 169 ارب روپے سے زیادہ ریفنڈ کیا، جبکہ اکتوبر میں 879 ارب روپے محصولات اکٹھے کیے گئے۔ اکتوبر میں ایف بی آر کا ہدف 980 ارب روپے تھا، مگر ہدف سے 101 ارب روپے کم ٹیکس جمع ہو سکا۔ اس دوران، 22 ارب 60 کروڑ روپے کے ریفنڈ بھی جاری کیے گئے۔
ماہرین کے مطابق، یہ خسارہ ملک کے مالیاتی منصوبوں پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.