سٹیج اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ تشدد، مقدمہ درج

130

 

لاہور: سٹیج اداکارہ نرگس نے اپنے شوہر کے خلاف مبینہ تشدد کا کیس درج کروایا ہے۔ یہ واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پیش آیا، جہاں اداکارہ اپنے بھائی کے ہمراہ تھانے پہنچی اور مقدمہ دائر کیا۔

تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے نرگس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، جس میں ملزم ماجد بشیر کے خلاف تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق، ملزم نے اداکارہ سے گن پوائنٹ پر نقدی اور زیورات زبردستی لینے کی کوشش کی۔

پولیس نے ملزم ماجد بشیر کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے اور اس معاملے کی جلد تحقیقات کی امید کی جا رہی ہے تاکہ متاثرہ کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔

تبصرے بند ہیں.