انٹرنیٹ کی سست رفتاری کا مسئلہ حل، سب میرین کیبل کی بحالی مکمل

158

 

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق، ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل میں پیش آنے والے فالٹ کے حل کے بعد انٹرنیٹ سروسز کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ حکام نے وضاحت کی کہ جون میں ایس ایم ڈبلیو فور اور اگست میں اے اے ای ون سب میرین کیبل میں فالٹس کی وجہ سے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئیں، جن کی بحالی میں تقریباً 4 ماہ لگے۔

پی ٹی اے نے بتایا کہ سب میرین کیبلز کی بحالی کے بعد 1750 جی بی پی ایس کا شارٹ فال ختم ہو گیا ہے، اور اب انٹرنیٹ اپنی مکمل رفتار اور صلاحیت کے ساتھ فعال ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ 2023 میں کنیکٹیوٹی میں اضافے کے لیے پیس کیبل کو سسٹم میں شامل کیا گیا ہے، جس کا مقصد آئندہ دو سالوں میں تین نئی کیبلز کا اضافہ کرنا ہے۔

تبصرے بند ہیں.