پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے حال ہی میں گرفتاری کے بعد رہا ہونے والے سرکاری ملازمین کے لیے ون سٹیپ پروموشن کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سرکاری ملازمین کو ایک ہفتے کی چھٹی اور 10 ہزار روپے سٹائپنڈ دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ڈی چوک احتجاج میں گرفتار سرکاری ملازمین کی رہائی کے بعد علی امین گنڈاپور نے ان کا پشاور میں استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔
حکام کے مطابق، احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے سرکاری ملازمین میں 34 پولیس اہلکار، 7 ٹی ایم اے اہلکار اور 42 ریسکیو اہلکار شامل تھے۔
تبصرے بند ہیں.