سپین میں سیلاب کی تباہی، 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان

107

 

میڈرڈ: سپین میں طوفانی بارشوں نے شدید تباہی مچائی ہے، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 150 سے زائد ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق، مشرقی صوبے والنسیا میں شدید بارشوں نے نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا، جس کے باعث انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ سیلابی ریلوں نے متعدد سڑکوں اور پلوں کو بہا لیا، اور کئی افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے پیش نظر، سپین کے وزیر اعظم نے 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

یہ واقعہ سپین کی تاریخ کے بدترین سیلابوں میں شمار کیا جا رہا ہے، جس کی مثال 1973 میں آنے والے سیلاب سے دی جا سکتی ہے، جب درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.