گلگت بلتستان کا 77 واں یوم آزادی بھرپور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

95

 

گلگت: گلگت بلتستان کا 77 واں یوم آزادی آج قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اور مختلف تقریبات منعقد کی گئی ہیں

تقریبات کے دوران گورنر جی بی سید مہدی شاہ، وزیر اعلیٰ حاجی گلبرخان اور فورس کمانڈ نے پرچم کشائی کی، جس کے بعد پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔

آرمی ہیلی پیڈ میں بھی یوم آزادی کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جہاں اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

 

1948ء میں ایک سال کی جدوجہد کے بعد بلتستان بھی ہندوستان کے تسلط سے آزاد ہوا۔ آج گلگت بلتستان سیاحتی، معاشی اور ثقافتی اعتبار سے اہم مقام رکھتا ہے، اور یہ دن اس علاقے کی تاریخ و ثقافت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.