ممبئی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان ملک کے ساتھ چند نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ثانیہ نے اذہان کے لیے محبت بھرا پیغام لکھا، "مجھے یقین نہیں آ رہا کہ تم چھ سال کے ہوگئے ہو۔ تم میرے مسکرانے کی وجہ ہو۔” ان تصاویر میں اذہان کے لیے مخصوص فٹبال تھیم ہے، جس میں ایک شرٹ پر اذہان اور رونالڈو کا نام ہے۔
ثانیہ کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات نے اذہان کو سالگرہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات دینا شروع کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 2010 میں شادی کی تھی، اور ان کا بیٹا اذہان 2018 میں پیدا ہوا۔ دونوں نے 2023 میں علیحدگی اختیار کی، جبکہ شعیب ملک نے اسی سال پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کی۔ اس وقت ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ دبئی میں رہائش پذیر ہیں۔
تبصرے بند ہیں.