بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 خوارج ہلاک، 7 زخمی ہوئے جبکہ ایک میجر اور دو جوان شہید

84

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک، 7 زخمی

سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے بکا خیل علاقے میں ایک آپریشن کے دوران 8 خوارج کو ہلاک کر دیا، جبکہ 7 دیگر افراد زخمی ہوئے۔ اس کارروائی کے دوران ایک میجر اور دو جوان بھی شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ کارروائی خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی تھی۔

اس آپریشن کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک ہوئے، اور فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران میجر عاطف خلیل اور دو جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جانیں دی ہیں۔

شہید ہونے والے جوانوں میں نائیک آزاد اللہ اور لانس نائیک غضنفر عباس شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.