لاہورکے کچھ علاقوں میں ماحولیات کے ادارے نے گرین لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا

129

 

لاہور: ادارہ ماحولیات پنجاب نے لاہور میں گرین لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی سموگ اور فضائی آلودگی کو کنٹرول کیا جا سکے۔ یہ لاک ڈاؤن ڈیوس روڈ، ایجرٹن روڈ، ڈیورنڈ روڈ، اور کشمیر روڈ کو ہاٹ سپاٹ ایریاز قرار دیتے ہوئے نافذ کیا گیا ہے۔

شملہ پہاڑی سے گلستان سنیما، ایبٹ روڈ، ریلوے سٹیشن، اور ایمپریس روڈ بھی ہاٹ سپاٹ ایریاز میں شامل کیے گئے ہیں، جبکہ کوئین میری روڈ اور اس کے اطراف کو بھی آلودگی زدہ علاقوں میں شامل کیا گیا ہے۔

ان علاقوں میں تمام تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے گی، اور کمرشل جنریٹرز کا استعمال ممنوع ہوگا۔ چنگ چی رکشوں کا ان علاقوں میں داخلہ بھی سختی سے بند رہے گا، اور اوپن باربی کیو پر رات آٹھ بجے کے بعد پابندی ہوگی۔

ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کے مطابق، یہ اقدامات سموگ کی شدت کو کم کرنے کے لئے اٹھائے گئے ہیں۔ محکمہ ماحولیات نے گرین لاک ڈاؤن کے نفاذ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.