سعود شکیل کی شاندار کارکردگی: نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 10 میں جگہ بنالی

83

 

دبئی: آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 درجے ترقی حاصل کی اور 7 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

سعود شکیل نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 5 اننگز میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی بدولت 280 رنز اسکور کیے، جس کے نتیجے میں انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے جو روٹ پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمزن دوسرے نمبر پر ہیں۔ بھارت کے نوجوان بیٹر یشسوی جیسوال نے ایک درجے ترقی پاکر تیسرے نمبر پر جگہ بنائی ہے۔ دوسری جانب ویرات کوہلی 6 درجے تنزلی کے بعد 14 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا بھی ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے ہیں، جہاں انہوں نے 8 درجے ترقی حاصل کر کے 10 ویں نمبر پر جگہ بنائی ہے۔ یہ تبدیلیاں پاکستان کرکٹ کے لیے خوش آئند ہیں اور سعود شکیل کی کارکردگی مستقبل میں بھی ٹیم کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.