ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

87

لاہور : محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق، ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، لیکن گلگت بلتستان میں کچھ مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔

 

اسلام آباد اور اس کے آس پاس کا موسم بھی خشک اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان اور پنجاب کے کئی اضلاع میں بھی خشک موسم کی توقع ہے، جبکہ مری اور گلیات میں جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ صبح کے وقت لاہور، شیخوپورہ، نارووال، فیصل آباد اور ارد گرد سموگ کی موجودگی کا امکان ہے۔

 

سندھ کے زیادہ تر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی خشک موسم ہوگا، مگر بالائی علاقوں میں جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ کشمیر میں بھی موسم خشک اور جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.