علیزے شاہ کو سوشل میڈیا پر بولڈ ویڈیوز پوسٹ کرنے پر شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا

141

کراچی:اداکارہ علیزے شاہ کو انسٹاگرام پر بولڈ ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حال ہی میں شیئر کی گئی تصاویر میں علیزے کو گلابی اور سفید ٹی شرٹ اور پینٹ میں مختلف گانوں پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ کچھ لوگوں نے انہیں "پاکستانی عرفی جاوید” کہا اور مشورہ دیا کہ وہ اپنے کمنٹس سیکشن کو بند رکھا کریں۔

مداحوں نے ان کے لباس اور انداز کو غیر موزوں قرار دیتے ہوئے ان پر بے حیائی پھیلانے کا الزام لگایا اور کہا کہ ان کا لباس روز بروز مختصر ہوتا جا رہا ہے۔ کچھ صارفین نے انہیں مسلمان ہونے کے ناطے شرم کا احساس دلانے کی کوشش بھی کی۔

تبصرے بند ہیں.