اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے، جنگی طیاروں، میزائلوں اور ڈرونز سے 20 مختلف مقامات کو نشانہ بنایا

120

 

تہران: اسرائیل نے ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کرتے ہوئے ایک رات میں جنگی طیاروں، میزائلوں اور ڈرونز سے 20 مختلف مقامات کو نشانہ بنایا۔ دھماکے تہران ایئرپورٹ کے قریب اور شام کے دارالحکومت دمشق میں بھی سنے گئے، جس کے نتیجے میں کئی جگہوں پر آگ لگ گئی، خاص طور پر پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز کے آس پاس۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، تہران کے قریب کرج شہر میں 5 دھماکے ہوئے، اور ایران کے شہر تکریت میں بھی آوازیں سنائی دیں۔ تہران کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے ایک متاثرہ عمارت سے 10 افراد کو نکالنے کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے میزائل اور ڈرون پروڈکشن سائٹس کے ساتھ ساتھ پاسداران انقلاب کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

ایران، عراق اور اسرائیل نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں، اور تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یہ حملے اسرائیل پر ہونے والے بیلسٹک میزائل حملوں کا جواب ہیں۔ امریکا نے اسرائیل میں تھاد میزائل اور مشرق وسطیٰ میں ایف 16 طیارے بھیجے ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ایرانی حملوں کے جواب میں کارروائی مکمل ہو چکی ہے، اور ایران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

تبصرے بند ہیں.