سنگجانی ٹول پلازہ پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے قیدیوں کی گاڑی پر حملہ کیا:عطاء تارڑ

56

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ سنگجانی ٹول پلازہ پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے قیدیوں کی گاڑی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 82 قیدیوں کو فرار کرانے کی کوشش کی گئی، تاہم 19 قیدی دوبارہ گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

 

 

انہوں نے بتایا کہ یہ حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا اور اس میں خیبر پختونخوا سے ایک پی ٹی آئی ایم پی اے کے صاحبزادے سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 

عطاء تارڑ نے پی ٹی آئی کی تشدد کی سیاست کی تاریخ کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بہادری سے حملے کو ناکام بنایا، اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور آئندہ اس طرح کے حملوں کے خلاف مثال قائم کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.