بانی پی ٹی آ ئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمٰی خان کی ضمانت منظور

65

اسلام آباد :انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانتیں منظور کر کے رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

 

دونوں کی ضمانتیں 20،20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ڈی چوک احتجاج کیس کی سماعت کے دوران کیا۔

 

علیمہ خان اور عظمیٰ خان 4 اکتوبر سے تھانہ کوہسار کے مقدمے میں گرفتار تھیں۔ گزشتہ روز عمران خان کی اہلیہ کو بھی اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.