145 ملین ڈالر کی بھارتی ساختہ منشیات ضبط

197

 

راولپنڈی: پاک بحریہ نے ایک کامیاب انسداد منشیات آپریشن میں بڑی مقدار میں نشہ آور اشیاء ضبط کی ہیں۔ اس کارروائی کے دوران 2000 کلوگرام چرس، 370 کلو آئس، اور 50 کلو ہیروئن پکڑی گئی، جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 145 ملین ڈالر ہے۔ علاوہ ازیں، بھارتی ساختہ ممنوعہ نشہ آور گولیوں کی بھی ایک بڑی کھیپ شامل ہے۔

نیوی کے ترجمان کے مطابق، یہ آپریشن سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے پاک بحریہ کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ ضبط شدہ مواد کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جو منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں ایک اہم قدم ہے۔

تبصرے بند ہیں.