اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ نے پارلیمانی لیڈر سے رابطہ کر کے خصوصی کمیٹی کے لیے نام فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے آج ہی کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس کا پہلا اجلاس کل متوقع ہے۔ وزارت قانون چیف جسٹس سے سینئر ججز کے پینل کے لیے رابطہ کرے گی۔
پیپلز پارٹی نے کمیٹی کے لیے راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، اور فاروق ایچ نائیک کے نام پیش کیے ہیں، جبکہ اسپیکر نے پارلیمانی لیڈرز کو خط بھی بھیجا ہے۔ جے یو آئی کے سینٹر کامران مرتضیٰ کے کمیٹی میں شامل ہونے کا بھی امکان ہے۔
تبصرے بند ہیں.