اسلام آباد: ملک کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروسز ابھی تک مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے صارفین کو ڈاؤن لوڈنگ، ڈاکومنٹس بھیجنے، اور وائس نوٹس میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، انٹرنیٹ کی خرابی سے آن لائن کاروبار کرنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، اور کئی شہروں میں موبائل ڈیٹا کی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔
یہ بھی واضح ہے کہ ملک بھر میں دو ماہ سے انٹرنیٹ سروسز میں خلل جاری ہے، جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی طرف سے اس معاملے پر کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا۔
تبصرے بند ہیں.