"وکلا صرف جسٹس منصور علی شاہ کو اگلا چیف جسٹس تسلیم کریں گے”،آئینی ترمیم کے خلاف وکلا تحریک شروع کرنے کا اعلان
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما حامد خان نے نیشنل ایکشن کمیٹی کے ذریعے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلا تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وکلا صرف جسٹس منصور علی شاہ کو اگلا چیف جسٹس تسلیم کریں گے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے، حامد خان نے اس ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا اور کہا کہ یہ آئین کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔ انہوں نے وکلا کی ذمہ داری پر زور دیا کہ انہیں آئین اور عدلیہ کی حفاظت کرنی چاہیے۔
انہوں نے موجودہ چیف جسٹس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 63 اے کی نظر ثانی کی درخواست کھول کر ہارس ٹریڈنگ کے لیے راستہ ہموار کیا۔ 25 اکتوبر کو چیف جسٹس کی روانگی کا بھی ذکر کیا، جس دن وکلا یوم نجات منائیں گے
تبصرے بند ہیں.