واشنگٹن :امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ٹیلیگرام پر ایک اکاؤنٹ سے اسرائیل کے ایران کے خلاف ممکنہ جوابی حملے کی خفیہ معلومات لیک ہوئی ہیں۔
یہ معلومات "مڈل ایسٹ اسپیکٹیٹر” نامی ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر شائع کی گئی ہیں، اور ان پر 15 اور 16 اکتوبر کی تاریخیں درج ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، ان دستاویزات کے وائرل ہونے کے بعد امریکہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ یہ خفیہ دستاویزات نہ صرف امریکہ کے لیے بلکہ صرف آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ، اور کینیڈا کے لیے بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔
عہدیدار کا کہنا ہے کہ ان دستاویزات میں ایران پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کی تیاریوں اور ہتھیاروں کی نقل و حمل کی معلومات شامل ہیں۔ مزید یہ کہ یہ حساس دستاویزات پینٹاگون کی ملکیت ہیں اور قومی سلامتی کے منصوبے سے منسلک ہیں۔ حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ان دستاویزات تک کس کی رسائی تھی۔
تبصرے بند ہیں.