کراچی:کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں فلیٹ سے ملی چار خواتین کی لاشوں کے کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، ملزم بلال نے اپنی ماں، بہن، بھانجی، اور بھابھی کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ بلال نے تیز دھار آلے کا استعمال کرتے ہوئے ان خواتین کو قتل کیا۔
پولیس کے مطابق، ملزم بلال نے اپنی اہلیہ کو بھی طلاق دے دی ہے اور وہ اپنی بہن پر ناجائز تعلقات کا شبہ رکھتا تھا۔ ملزم کے اعتراف کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ ایک رہائشی عمارت کے ساتویں منزل کے فلیٹ میں پیش آیا، جہاں سے تشدد زدہ حالت میں چار خواتین کی گلا کٹی ہوئی لاشیں ملی تھیں۔ ان خواتین میں ماں، بیٹی، نواسی، اور بہو شامل ہیں، جن کی عمریں 51، 18، 19، اور 13 سال ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ چاروں لاشیں مختلف کمروں سے ملی ہیں اور انہیں تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.