دبئی: اے سی سی مینز ٹی 20 ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کے سامنے 184 رنز کا ہدف رکھا ہے۔ یہ میچ عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں ہو رہا ہے، جہاں بھارت اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔
بھارت کی طرف سے ابھیشیک شرما نے 35، پرابھ سمران سنگھ نے 36، اور تلک ورما نے 44 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کے سفیان مقیم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان شاہینز کی قیادت محمد حارث کر رہے ہیں، جبکہ بھارت اے کی کپتانی تلک ورما نے سنبھالی ہوئی ہے۔ پاکستان شاہینز گروپ بی میں بھارت اے، متحدہ عرب امارات، اور میزبان عمان کے ساتھ شامل ہیں، جبکہ گروپ اے میں بنگلادیش اے، سری لنکا اے، ہانگ کانگ، اور افغانستان اے شامل ہیں۔ پاکستان شاہینز اپنے اگلے میچ میں 21 اکتوبر کو عمان اور 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلیں گے۔
تبصرے بند ہیں.