کراچی: پاکستان کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کی 73ویں یوم شہادت پر قوم نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
لیاقت علی خان، جو قائداعظم کے قریبی ساتھی اور تحریک آزادی کے اہم رہنما تھے، 1896 میں بھارت کے علاقے کرنال میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1918 میں علی گڑھ یونیورسٹی سے گریجویشن کی اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ طالب علمی کے دوران ہی انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کی مشکلات کو سمجھا اور 1923 میں سیاست میں قدم رکھا۔
مسلم لیگ نے 1936 میں انہیں اپنا سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔ لیاقت علی خان نے پاکستان کے قیام کے لیے انتھک محنت کی، جس کے نتیجے میں 14 اگست 1947 کو پاکستان وجود میں آیا۔
قائداعظم کے بعد، لیاقت علی خان نے نئے ملک کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا۔
16 اکتوبر 1951 کو، راولپنڈی کے کمپنی باغ (اب لیاقت باغ) میں عوامی خطاب کے دوران انہیں ایک شخص نے گولی مار کر شہید کر دیا۔ انہیں قوم کی جانب سے "قائد ملت” اور "شہید ملت” کے خطابات سے یاد کیا جاتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.