پیپلز پارٹی(بلاول بھٹو) اور جے یو آئی(مولانا فضل الرحمان) کے درمیان آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق

135

کراچی: مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے درمیان آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق ہو چکا ہے، اور اس اتفاق میں بلاول بھٹو نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو مسودہ پہلے مسترد کیا گیا تھا وہ اب بھی ناقابل قبول ہے اور تمام جماعتوں کو آئین کی پاسداری کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ کل مولانا فضل الرحمان کی نواز شریف سے ملاقات ہوگی اور ہمیں بھی مدعو کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کو بھی اس اتفاق میں شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی، اور یہ اتفاق آئینی بل کی بنیاد بنے گا۔

 

تبصرے بند ہیں.