شنگھائی تعاون تنظیم کااجلاس، مہمانوں کے استقبال کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات نے خصوصی نغمہ جاری کردیا
اسلام آباد:شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں سربراہی اجلاس کے مہمانوں کے استقبال کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک خصوصی نغمہ جاری کیا ہے۔ اس نغمے میں پاکستان کی ثقافتی ورثہ، خوبصورت مناظر، اور مہمان نوازی کی روایت کو دلکش انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ نغمے کو گلوکار عمیر جسوال نے گایا ہے، اور اس میں پاکستان کے تاریخی مقامات اور متنوع ثقافت کی بھرپور عکاسی کی گئی ہے۔
اس نغمے کے ذریعے پاکستان کے عوام کی محنت، ترقی کی لگن، اور مہمانوں کے لیے گرمجوش خیرمقدم کا پیغام دیا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات کو امید ہے کہ یہ نغمہ بین الاقوامی مہمانوں کے دلوں میں پاکستان کی محبت پیدا کرے گا اور انہیں ملک کی ثقافت اور ورثے سے قریب تر لائے گا۔
تبصرے بند ہیں.