اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے آج ڈی چوک اسلام آباد میں ہونے والا احتجاج مؤخر کر دیا۔
احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ ایس سی او اجلاس کے تناظر میں وسیع تر ملکی مفاد میں کیا گیا ہے۔
ذرائع ے مطابق احتجاج ملتوی کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، حکومت نے تحریک انصاف کو بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی پیشکش کی تھی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا تھا اور تحریک انصاف نےمطالبہ کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے تو 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج ملتوی کردیں گے۔
تبصرے بند ہیں.