نیویارک : یواین سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ امن مشنز پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلا ف ورزی ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتونیوگوتریس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لبنان میں امن دستوں پر حملے جنگی جرم بن سکتے ہیں ،اقوام متحدہ کی عبوری فورس کے اہلکاروں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔
دوسری جانب ترجمان کا کہنا ہے کہ یواین آئی ایف آئی ایل کے دستے جہاں تعینات ہیں وہاں اقوام متحدہ کا جھنڈا لہراتا رہے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں یواین مشن پراسرائیلی حملےاور خلاف ورزیوں کا یہ تازہ ترین واقعہ پیش آیا تھا جب اسرائیلی ٹینک لبنان میں امن دستے کی بیس میں گھس گئے تھے ۔
تبصرے بند ہیں.