تل ابیب :نیتن یاہو کا لبنان سے اقوام متحدہ کی امن فوج کو نشانہ بنائے جانے پر ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملےجاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اقوام متحدہ سے اپنی امن فوج کو لبنان سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیرِاعظم نیتن یاہو نے لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوجیوں کے اہلکاروں کے اسرائیلی فوج کے حملوں میں ہونے والے زخمیوں کی تعداد میں اضافے کے باوجود حملے نہ کرنے کی عالمی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حزب اللہ جنگ زدہ علاقوں میں امن فوج کے اہلکاروں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہی ہے اس لیے اقوام متحدہ انھیں واپس بلائے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہونے کہا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے جاری رہیں گے۔ اگر آپ امن فوجوں کو نہیں ہٹاتے تو آپ انھیں حزب اللہ کا یرغمال بنا دیں گے۔امن فوجیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ انہیں جنگ کے علاقے سے باہر نکالا جائے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے 6 اہلکار زخمی ہوچکے ہیں جن میں اسے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔
تبصرے بند ہیں.