کیا امریکا سرچ انجن ’گوگل‘ کی اجارہ داری ختم کرنا چاہتا ہے؟ موبائل صارفین کو اس سے کیا نقصان پہنچے گا؟

103

امریکہ :امریکی محکمہ انصاف گوگل کے سرچ انجن کوغیرقانونی اجارہ دار قرار دے رہا ہے اور ایک وفاقی جج کے ذریعے اس کی یہ اجارہ داری ختم کرنے پرغور کر رہا ہے، یہ ان کئی ممکنہ طریقوں میں سے ایک ہے جن پر نظر ثانی کی جا رہی ہے۔

 

 

امریکا کی عدالت میں پیش کی جانے والی دستاویزات میں حکومتی وکلا نے متعدد ممکنہ اقدامات کا خاکہ پیش کیا جن میں گوگل کی مصنوعی ذہانت کی جانب سے سرچ رزلٹ فراہم کرنے کے لیے دیگر ویب سائٹس کے استعمال کرنے پرپابندی اورگوگل کوایپل جیسی کمپنیوں کو سالانہ اربوں ڈالر ادا کرنے سے روکنا شامل ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ گوگل آئی فونز جیسے آلات رکھنے والے صارفین کو ڈیفالٹ سرچ انجن رکھنے پر مجبورنہ کرسکے گا۔

تبصرے بند ہیں.