ایس سی اوسمٹ : جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس بند رکھنے کا فیصلہ

128

اسلام آباد : شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14 سے 17 اکتوبر تک میٹربس سروس بن رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر کل سے جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس  بند رکھی جا ئے گیم تاہم آج سروس بحال رہے گی۔

 

یاد رہے کہ 15 اور 16 اکتوبر کو پاکستان، اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ جس میں رکن ممالک چین، روس، بیلا روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم اپنے ملکوں کی نمائندگی کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.