بلاول بھٹو کی جانب سے آئینی ترامیم کے لیے پیپلز پارٹی کا مسودہ شیئر

95

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آئینی ترامیم کے لیے پیپلز پارٹی کا مسودہ شیئر کر دیا۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جاری کردہ مسودے میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی تجویز دی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آئینی عدالت میں تمام صوبوں کی مساوی نمائندگی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت بنیادی حقوق اور آئینی تشریح سے متعلق تمام مسائل کو حل کرے گی۔ اور ججز کے ذریعے ججز کی تقرری کا عمل تبدیل کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تقرری کے لیے پارلیمنٹ، عدلیہ اور قانونی برادری کو مساوی کردار دیا جائے۔ جبکہ پیپلز پارٹی نے ترمیم پر وسیع تر ملک گیر مشاورت شروع کر دی ہے۔

 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ متفقہ مسودے کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے بامعنی مذاکرات میں مصروف ہیں۔ اور امید ہے 26ویں آئینی ترمیم پر سیاسی جماعتوں میں وسیع تر اتفاق رائے ہو گا۔

 

تبصرے بند ہیں.