اسرائیلی افواج کی جنوبی لبنان میں امن فوج کے بڑے مرکز پر نگران چوکی پر فائرنگ

54

جنو بی لبنان: اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان میں امن فوج کے بڑے مرکز پر نگران چوکی پر فائرنگ کی ہے۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان میں ناقورہ کے مقام پر یونی فل امن فوج کے بڑے مرکز پر ایک نگران چوکی پر فائرنگ کی جس میں دو فوجی زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی افواج نے گذشتہ روز یونی فل کے ایک اور فوجی مقام کی حدود کی خلاف ورزی کی جس پر انہوں نے فائرنگ کی تھی۔
چین نے اقوام متحدہ کی امن کارروائیوں پر اسرائیلی حملوں پر "شدید تشویش اور سخت مذمت” کا اظہار کیا جب امن دستوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان میں ان کے ہیڈکوارٹر پر فائرنگ کی۔

تبصرے بند ہیں.