ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سےنوازدیاگیا

107

 

کراچی:ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سےنوازدیاگیا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کوکراچی یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی باقاعدہ سفارش جامعات کے چانسلر کامران ٹیسوری نے کی تھی جس پر سنڈیکیٹ نے اکثریتی رائے سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی منظوری دی تھی۔

سپیشل کانووکیشن کی تقریب کے دوران جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری تفویض کرنے کا اعلان کیا اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈاکٹر عبدالکریم ذاکر نائیک کو ڈگری دی۔

تبصرے بند ہیں.