اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق سینٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں گریڈ 20 اور 21 میں افسران کو ترقی دی جائے گی۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام سروس گروپس کے افسران سے ڈیٹا طلب کرلیا گیا ہے اور ترقی کے لیے تربیتی کورس کی رپورٹ بھی مانگی گئی ہے۔
افسران سے نیب کیسز، این آر او، ای اینڈ ڈی رولز کے تحت کارروائی کا پوچھا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.