ملتان ٹیسٹ تیسرا روز: انگلینڈ کی پاکستان کےخلاف 2 وکٹ گر گئیں

96

ملتان:  ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی پاکستان کے 556 رنز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

ملتان میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے تیسرے روز ایک وکٹ پر 96 رنز کے ساتھ اننگز آگے بڑھائی اور زیک کرولی نے چوکے کےساتھ ٹیم کی سنچری مکمل کی مگر وہ کریز پر زیادہ دیر نہ رک سکے اور شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر 78 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

 

پاکستان نے پہلی اننگز میں شان مسعود، عبد اللہ شفیق اور سلمان علی آغا کی سنچریوں کی بدولت 556 رنز اسکور کیے تھے۔ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 82، نسیم شاہ نے 33 اور بابر اعظم نے 30 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

تبصرے بند ہیں.