پشاور:کے پی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی، ارکان کی ایک دوسرے کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی۔
تحریک انصاف کے نیک محمد اور تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے اقبال وزیر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ حالات پر قابو پانے کے لیے سپیکر نے اجلاس 15 منٹ کے لیے معطل کیا، اس دوران سکیورٹی اہلکاروں کو بھی طلب کرلیا گیا۔
صوبائی وزرا اپوزیشن اراکین کو منانے اپوزیشن بینچوں پر آئے جس کے بعد حالات نارمل ہوئے جب کہ گتھم گتھا ہونے والے دونوں ایم پی ایز کو ایوان سے باہر لے جایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اپوزیشن ارکان نے سپیکر سے بات کرنے کا وقت مانگا تھا۔ اپوزیشن ارکان کو بات کرنےکا موقع نہ ملنے پر تلخ کلامی ہوئی جو ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔
تبصرے بند ہیں.