8 سال بعد فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی

89

اسلام آباد:پاکستانی عالمی شہرت یافتہ اداکار فواد خان نے 8 برس بعد بالی ووڈ میں واپسی کی تیاری پکڑ لی، اداکارہ وانی کپور کے ساتھ نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہو گیا۔

فواد خان اور وانی کپور نے اپنی آنے والی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’ عبیر گلال‘ کی لندن میں شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے جو اکتوبر اور نومبر تک جاری رہے گی۔

 

اس فلم کی ہدایت کاری آرتی ایس باگدی کر رہی ہیں اور اسے انڈین سٹوریز، اے رچر لینز اور آرجے پکچرز نے پروڈیوس کیا ہے،اس کے پروڈیوسرز میں وویک بی اگروال، اونتیکا ہری اور راکیش سپی بھی شامل ہیں۔

 

فلم کی ہدایت کار آرتی ایس باگدی نے ورائٹی کو بتایا کہ ’ فلم کی کہانی دو کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو دل ٹوٹنے کے بعد غیرارادی طور پر ایک دوسرے کو جذباتی طور پر مدد کرتے ہیں اور نتیجے میں ایک دوسرے سے محبت کر بیٹھتے ہیں۔

 

 

 

پاکستانی ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار فواد خان نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ انڈیا میں بھی کافی مقبول ہیں اور انہوں نے بالی وڈ کی کامیاب ترین فلموں جیسے کہ ’خوبصورت‘ اور ’کپور اینڈ سنز‘ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

 

 

 

فواد خان سنہ 2022 میں آنے والی ہالی وڈ فلم ’مس مارول‘ اور سنہ 2022 میں آنے والی پاکستان کی ہٹ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں بھی ادکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

 

 

عبیر گلال کے پروڈیوسر نے ایک بیان میں کہا کہ ’دنیا بھر میں فواد خان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ ناظرین اس فلم کو دل سے قبول کریں گے، کیونکہ یہ فواد خان کو ان کے اب تک کے سب سے بہترین کردار میں دکھانے والی ہے۔توقع ہے کہ فواد اور وانی کے درمیان کیمسٹری اور ان کی بہترین اداکاری سکرین پر دلکش طریقے سے نظر آئے گی۔

تبصرے بند ہیں.